اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں آئی یو بی ٹیک ایکسپو 2025 بھرپور انداز میں منعقد ہوا، جس میں کمانڈر بہاولپور کور نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
ناگن چورنگی فائرنگ واقعہ دو افراد کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج
ایکسپو میں الیکٹریکل و الیکٹرانک انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، ڈیٹا سائنسز، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سیکیورٹی کے جدید پراجیکٹس پیش کیے گئے، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔
کمانڈر بہاولپور کور نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور طلبہ و طالبات کی تحقیق، اختراعی صلاحیتوں اور تکنیکی مہارت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں اُنہوں نے طلبہ، اساتذہ اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کے ساتھ خصوصی نشست میں مختلف علمی و تحقیقی موضوعات پر گفتگو کی۔
اس موقع پر طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے افواجِ پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایسے مزید علمی و تکنیکی سیشنز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے افواجِ پاکستان کی "معرکۂ حق (آپریشن بنیان المرصوص)” میں تاریخی کامیابی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔