کراچی کے علاقے گلشنِ معمار کی افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پانچویں روز بھی جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اب تک 1200 سے زائد مکانات کو مسمار کیا جا چکا ہے۔
کولمبیا کے صدر کا امریکی فوجی حملے پر شدید احتجاج، وضاحت کا مطالبہ
ہیوی مشینری کی مدد سے آپریشن کی رفتار مزید تیز کر دی گئی ہے، جب کہ پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ فورس ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افغان بستی کو مکمل طور پر مسمار کرنے میں مزید دس روز لگ سکتے ہیں۔
ادھر ممکنہ ہنگامہ آرائی کے پیش نظر علاقے کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
