چوتھا ٹی 20: نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 20 رنز پر گرگئی

ویب ڈیسک،

 پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کے 159رنز کے ہدف کے تعاقب میں   نیوزی لینڈ کی تیسری  وکٹ 20 رنزپرگرگئی۔

پاکستان کے 159رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ابتدائی تینوں وکٹس کپتان  شاہین شاہ آفریدی نے لیں۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 8 رنز پر فن ایلن کی صورت کی گری جب کیوی اوپننگ بیٹسمین  کپتان شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر  صائم ایوب کو کیچ دے بیٹھے، اس کے بعد  ٹم سیفرٹ کو  شاہین شاہ آفریدی نے صفر پر کیچ آؤٹ کیا، اس کے بعد شاہین نے صرف 4 رنز پر ول یونگ کو بھی پویلین بھیج دیا۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 158 رنز بنا ئے تھے،کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب اس بار بھی ناکام رہے اور دوسرے اوور میں صرف ایک رن پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 56 کے مجموعے پر 19 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، 88 رنز پر فخر زمان بھی 15 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

 

 

اعظم خان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے صاحبزادہ فرحان بھی دو گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!