کراچی (اسٹاف رپورٹر) — پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ میں ردو بدل کی منظوری دے دی ہے اور کل کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بعض وزراء کو ان کے عہدوں سے فارغ کیا جائے گا جبکہ نئے چہرے کابینہ کا حصہ بنیں گے۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور اہم وزراء کو وزیر اعلیٰ ہاؤس طلب کر لیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ نئے وزراء سے گورنر ہاؤس میں حلف لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب سے اس حوالے سے وزراء کو باضابطہ پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔
