اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس 158800 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور ہنڈریڈ انڈیکس 158000 پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات، اصلاحاتی ایجنڈے اور تعاون پر گفتگو

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس 858 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 158804 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں آج بھی اتار چڑھاؤ رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 390 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 157945 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ مارکیٹ میں 58 ارب 68 کروڑ روپے مالیت کے ایک ارب 52 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

ادھر کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 42 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے کم ہوکر 282 روپے 45 پیسے پر آ گئی۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس 158800 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!