تھرپارکر (پ۔ر) کراچی ایڈیٹرز کلب کے سیکریٹری جنرل اور فنانشل ڈیلی انٹرنیشنل کے ایڈیٹر سید منظر نقوی کے بھائی کے انتقال پر ننگرپارکر کی مرکزی امام بارگاہ میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
یہ اجتماع امام بارگاہ کے خدمتگار مجاہد علی کھوسو دودانی کی جانب سے منعقد کیا گیا، جس میں مرحوم کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر شرکاء نے سید منظر نقوی اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔