اُرومچی (خصوصی نامہ نگار) — صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے اُرومچی میں واقع سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا، جہاں انسٹیٹیوٹ کے صدر مختیری سیفو نے ان کا استقبال کیا اور ادارے کے تعلیمی و انتظامی امور پر بریفنگ دی۔
سندھ میں گندم کی پیداوار میں کمی، مراد علی شاہ کاشتکاروں کے لیے مراعاتی پیکج کا مطالبہ
انسٹیٹیوٹ میں قرآن، حدیث، فقہ، عربی زبان اور دیگر عصری مضامین کی تعلیم دی جاتی ہے۔ ادارے میں ایک ہزار طلبہ کے لیے جدید تعلیمی اور رہائشی سہولتیں موجود ہیں۔ سن 2001 سے اب تک 28 ہزار سے زائد طلبہ فارغ التحصیل ہو کر مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
انسٹیٹیوٹ اسلامی کتابوں کے تراجم و اشاعت اور حج انتظامات میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ صدر زرداری نے انسٹیٹیوٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نہ صرف مذہبی تعلیم بلکہ عصری علوم کو بھی فروغ دے رہا ہے جو ایک مثالی اقدام ہے۔
انہوں نے پاک۔چین تعلقات میں علمی و ثقافتی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔
صدر کے ہمراہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان کے سفیر اور چین میں تعینات چینی سفیر بھی موجود تھے۔
