کراچی: شہید مزدور رہنما عثمان غنی کی 30ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے والد اور معروف مزدور رہنما شہید عثمان غنی کی 30 ویں برسی چنیسر ٹاؤن میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

سندھ حکومت کا کسانوں کیلئے معاونتی پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے ہوگا

تقریب میں پیپلز پارٹی لیبر بیورو سندھ کے صدر و شہید عثمان غنی کے دیرینہ ساتھی حبیب الدین جنیدی، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید نجمی عالم، رکن قومی اسمبلی اسد عالم نیازی، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن اور مختلف ڈسٹرکٹ کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر شہید عثمان غنی کے صاحبزادے وحید غنی، فہد غنی، محسن غنی اور ذیشان غنی بھی موجود تھے۔ تقریب سے قبل صوبائی وزیر سعید غنی اور ان کے بھائیوں نے شہید عثمان غنی کی قبر پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

تقریب میں مقررین نے شہید عثمان غنی کی مزدوروں کے لیے لازوال خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: شہید مزدور رہنما عثمان غنی کی 30ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!