کراچی: ناردرن بائی پاس پر کسٹم اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔ واقعہ کسٹم حکام اور اسمگلرز کے درمیان جھگڑے کے دوران پیش آیا۔
سندھ حکومت کا کسانوں کیلئے معاونتی پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے ہوگا
کسٹم ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران مشتعل افراد نے اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی جس پر گولی چل گئی اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔
واقعے کے بعد علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور ناردرن بائی پاس پر دھرنا دے دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے مذاکرات شروع کر دیے۔

