پاکستان پوسٹ کے یادگاری ٹکٹ: خلائی تحقیقات کے سفر کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پوسٹ نے پاکستان کی خلائی تحقیقات میں اہم سنگِ میل کو اجاگر کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کے تین خصوصی سیٹ جاری کیے ہیں۔ یہ اقدام سپارکو کی حالیہ کامیاب سیٹلائٹ لانچنگز کی یاد تازہ کرنے اور سائنسی و تکنیکی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

الین وارنز کا دعویٰ: چار رافیل طیارے تباہ — بھارتی بیانیے پر سوالات اٹھ گئے

ترجمان سپارکو کے مطابق پہلا یادگاری ٹکٹ آئی کیوب قمر کے اعزاز میں ہے، جو 3 مئی 2024 کو چین کے چینگ ای 6 مشن کا حصہ بن کر لانچ کیا گیا۔ یہ پاکستان کا پہلا قمری کیوب سیٹلائٹ تھا، جس نے ملکی خلائی تاریخ میں ایک نئی بنیاد رکھی۔

دوسرا ٹکٹ پاک سیٹ-ایم ایم 1 کی لانچنگ کی مناسبت سے جاری کیا گیا، جو 30 مئی 2024 کو خلا میں بھیجا گیا۔ یہ ایک جیو اسٹیشنری مواصلاتی سیٹلائٹ ہے جو ملک میں نشریات، ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ سروسز میں بہتری لا کر سماجی و معاشی ترقی میں مدد فراہم کرے گا۔

تیسرا ٹکٹ مقامی طور پر تیار کردہ ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ O-One کی لانچنگ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ یہ سیٹلائٹ زراعت، شہری منصوبہ بندی، ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی آفات کے فوری ردعمل کے لیے اہم معلومات اور تصاویر فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان پوسٹ کا یہ اقدام نہ صرف ملک کی سائنسی کامیابیوں کو اجاگر کرتا ہے بلکہ نوجوان نسل کو خلائی سائنس کے شعبے میں تحقیق و ترقی کی طرف متوجہ کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!