ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کی طلبہ و اساتذہ سے ملاقات مستحکم پاکستان کے لیے تمام اداروں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹس) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں حالاتِ حاضرہ پر تفصیلی گفتگو کی اور ان کے سوالات کے مدلل جوابات دیے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، سول انتظامیہ سے ہم آہنگی اور متاثرین کو امداد کی یقین دہانی

اس موقع پر اساتذہ نے کہا کہ ایسے معلوماتی سیشنز وقت کی اہم ضرورت ہیں اور ان میں تسلسل برقرار رہنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق معلومات پوسٹ کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، جس سے معاشرے میں کنفیوژن اور بے یقینی پھیلتی ہے۔

نشست کے دوران طلبہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز میں امن و استحکام صرف پاک فوج کی ذمہ داری نہیں بلکہ تمام اداروں کو یک جان ہو کر دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلبہ و اساتذہ کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہیں اور ایسے سیشنز قومی یکجہتی اور آگہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کی طلبہ و اساتذہ سے ملاقات مستحکم پاکستان کے لیے تمام اداروں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!