گوادر: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کی کارروائیاں، 14 ملزمان گرفتار

گوادر (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں ایک ایرانی شہری بھی شامل ہے۔

کیماڑی: پولیس مقابلے میں 2 خطرناک ڈکیت گرفتار، اسلحہ و چھینا ہوا سامان برآمد

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 3 کا تعلق گوجرانوالہ، 3 کا منڈی بہاءالدین، 4 کا سانگھڑ اور 3 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔
کارروائی کے دوران 9 ملزمان کو جیوانی سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان ایران کے راستے دیگر ممالک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونا چاہتے تھے۔

مزید برآں، 5 ملزمان کو پاکستان میں غیر قانونی داخلے کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا۔ ان میں ایک ایرانی شہری بھی شامل ہے جو پی بی 250 گبد لینڈ روٹ کے ذریعے پاکستان میں داخل ہورہا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!