قصور کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری

قصور (اسٹاف رپورٹر) قصور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ پاک بحریہ، سول انتظامیہ کے تعاون سے دریائے ستلج کے کنارے واقع متعدد دیہات خصوصاً گنڈا سنگھ والا کے متاثرہ مکینوں اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہے۔

صدر مملکت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

پاک بحریہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں، جدید کشتیوں اور جان بچانے والے آلات سے لیس خصوصی ڈائیونگ اسکواڈ کے ہمراہ ہر ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹنے کے لیے موقع پر موجود ہیں۔

مزید برآں، پاک بحریہ نے قصور میں ایک میڈیکل کیمپ قائم کیا ہے، جہاں سیلاب متاثرین کو مفت طبی مشاورت اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو فوری اور مؤثر طبی سہولتیں میسر آ سکیں۔

اس کے ساتھ ہی بحریہ کا عملہ مختلف مقامات پر متاثرہ خاندانوں میں خوراک اور ضروری سامان تقسیم کر رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہے اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!