وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت دی ہے کہ صوبائی سطح پر پولیو ویکسینیشن (ڈراپس) کے عمل کو انتہائی محفوظ اور غیر معمولی بنایا جائے تاکہ گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے اقدامات کامیاب ہوسکیں۔
سندھ میں ممکنہ سیلابی صورتحال، 2 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں: ترجمان سندھ حکومت
انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی روابط کو یقینی بنایا جائے، جبکہ سیکیورٹی پلان میں حصار حکمت عملی پر سختی سے عمل کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ علاقوں، گلیوں اور راستوں پر کڑی نگرانی کو ہر تھانے کے دائرہ کار میں یقینی بنایا جائے۔
ضیاء الحسن لنجار نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ صوبے بھر میں پولیس گشت، اسنیپ چیکنگ، ریکی اور ناکہ بندی جیسے اقدامات مزید سخت کیے جائیں۔ تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ پولیو ڈراپس مہم کے سیکیورٹی انتظامات کی براہِ راست نگرانی کریں۔
وزیر داخلہ سندھ نے یہ بھی کہا کہ پولیو مہم کے دوران ایس ایچ اوز کی اپنے علاقوں میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور وائرلیس کنٹرول بیسس پر لمحہ بہ لمحہ رپورٹ نوٹ کرانے کے حوالے سے خصوصی تاکید کی گئی ہے۔
