پاکستان سنی تحریک کا اعلان: ملک بھر میں 1500 سالہ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 1500 سالہ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ عقیدت و احترام اور درود و سلام کی صداؤں میں منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی شان میں گستاخی سب سے بڑی دہشت گردی ہے، لہٰذا حکومت گستاخ مرزا جہلمی کو ایم پی او کے تحت نہیں بلکہ توہینِ رسالت کے مقدمے (FIR نمبر 563/25، تھانہ سٹی جہلم، دفعہ 295-C) میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرے اور اس کا ریمانڈ حاصل کرے۔

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، اسلحہ اسمگلنگ کرنے والا ملزم گرفتار، 3 پستول اور 62 گولیاں برآمد

انہوں نے کہا کہ ناموسِ رسالت ﷺ پر ہرزہ سرائی کرنے والا کسی معافی کا مستحق نہیں، آئینی طور پر اس کا انجام موت ہے۔ شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود گستاخ کی گرفتاری نہ ہونا قانون کے ساتھ مذاق اور عوامی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

سربراہ سنی تحریک نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ عدلیہ اور ریاستی ادارے فوری طور پر کارروائی کر کے گستاخ رسول کو منطقی انجام تک پہنچائیں اور اس کے خلاف اسپیڈی ٹرائل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے اور اس سرزمین پر شعائر اسلام کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ ملک بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے جہاں پرچم کشائی، میلاد جلوس، ریلیاں اور کانفرنسز منعقد کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ان تقریبات کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے اور سرکاری سطح پر بھی میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان سنی تحریک کا اعلان: ملک بھر میں 1500 سالہ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!