ضلع وسطی میں بارہ ربیع الاول کے جلوسوں اور اجتماعات کے لیے سیکیورٹی و انتظامات کا جائزہ اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کی زیر صدارت بارہ ربیع الاول کے موقع پر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، مذہبی تنظیموں کے رہنما، پولیس و ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندے شریک ہوئے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اسٹیل ملز کی زمینوں پر قبضے اور حدید ویلفیئر ٹرسٹ کی بے ضابطگیوں کا انکشاف، موسمیاتی تبدیلی کو قومی سلامتی کا مسئلہ قرار

اجلاس میں جمعیت علمائے پاکستان کے قاضی نورانی، سنی تحریک کے فرقان قادری، تحریک لبیک پاکستان کے علامہ عمر، فیضان مدینہ کی انتظامیہ سمیت مختلف مذہبی رہنما شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ کے الیکٹرک، سندھ ریسکیو، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، واٹر بورڈ کے افسران، تمام ٹاؤن چیئرمینز اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے اجلاس کو ہدایت دی کہ جلوسوں کی گزرگاہوں پر روڈ کارپیٹنگ اور پیورنگ کا کام بروقت مکمل کیا جائے، لائٹنگ اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جائے، اور جلوس کے اختتام تک ضلعی و ٹاؤن انتظامیہ شرکاء کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارہ ربیع الاول کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے جبکہ گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو ضلع بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم نے کہا کہ ’’ہم سب توحید و رسالت کے ماننے والے ہیں اور یہ دن بڑھ چڑھ کر منائیں گے۔‘‘

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!