سیمنز چورنگی کے قریب پولیس کی کارروائی، اکیس کلو چرس اور بھاری اسلحہ برآمد، تین ملزمان گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) — پولیس نے سیمنز چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

کھوکھراپار میں افغان باشندوں کا مقامی شہریوں پر حملہ، تشویش کی فضا قائم

ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ رات کارروائی کے دوران 21 کلو چرس برآمد کی گئی۔ اسی رات اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے کلاشنکوف، پستول سمیت چار ہتھیار اور بڑی مقدار میں ایمونیشن بھی قبضے میں لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق منشیات اور اسلحہ اکبر نامی شخص کو ڈیلیور کیا جانا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران مرکزی ملزم شہزاد کے ساتھ دو خواتین، نصرت اور مختاراں بی بی کو بھی گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سمیت دیگر اداروں کو بھی شامل کر لیا گیا ہے تاکہ نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جا سکے۔

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!