لاہور ایل ڈبلیو ایم سی نے سینی ٹیشن بل بھیجنے کا آغاز کر دیا شہری آئندہ ہفتے سے بل وصول کریں گے

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر پوش علاقوں اور کمرشل مارکیٹس سے فی مرلہ کے حساب سے صفائی فیس وصول کی جائے گی۔ 9 ٹاؤنز میں مرحلہ وار سینی ٹیشن بل بھیجے جائیں گے، جو ریونیو اور آپریشنل فیلڈ سپروائزر کے ذریعے شہریوں تک پہنچائے جائیں گے۔
اسرائیلی حملہ غزہ کے النصر ہسپتال پر بمباری رائٹرز کے کیمرہ مین سمیت متعدد صحافی شہید

ترجمان نے بتایا کہ سینی ٹیشن بلوں کی پرنٹنگ جاری ہے اور آئندہ ہفتے سے شہریوں کو بل ملنا شروع ہو جائیں گے۔ یہ بل بینک اور آن لائن کیش ایپلی کیشنز کے ذریعے ادا کیے جا سکیں گے۔

لاہور میں 5 تا 40 مرلہ گھروں کو 300 سے 5000 روپے تک کا بل بھیجا جائے گا، جبکہ دیہات میں اسی رقبے کی عمارتوں کے لیے یہ بل 200 سے 400 روپے ہوگا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیس پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے رواں ماہ 7 اگست کو صوبے بھر میں ماہانہ صفائی فیس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ رہائشی علاقوں میں فیس کم جبکہ کمرشل علاقوں میں زیادہ رکھی گئی ہے، جو زیادہ سے زیادہ 5 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے۔

محکمہ بلدیات پنجاب کے ترجمان نے واضح کیا تھا کہ بلنگ کا نظام مرحلہ وار ڈیجٹائز کیا جائے گا، تاہم ابتدائی طور پر شہریوں کو دو ماہ کا پرنٹ شدہ بل دیا جائے گا۔ ساتھ ہی شہریوں کو یہ سہولت بھی فراہم کی گئی ہے کہ وہ آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے بھی اپنی فیس ادا کر سکیں۔

One thought on “لاہور ایل ڈبلیو ایم سی نے سینی ٹیشن بل بھیجنے کا آغاز کر دیا شہری آئندہ ہفتے سے بل وصول کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!