کراچی: ملائیشیا کے قونصلیٹ جنرل کی میزبانی میں "آسیان فرینڈشپ باؤلنگ ٹورنامنٹ 2025” کا شاندار انعقاد کیا گیا، جو آسیان ڈے کی یاد میں 2023 سے ہر سال منایا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام رائل روڈیل ڈی ایچ اے میں ہوا جس میں دوستی، ثقافتی سفارت کاری اور عوامی روابط کو فروغ دیا گیا۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی فرحان غنی ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اس سال پہلی بار فارن افیئرز لائزن آفس (FALO) کراچی کی ٹیم نے بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کی، جس سے پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت ملی۔ تقریب کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل FALO کراچی عرفان سومرو نے کیا، جو مہمانِ خصوصی بھی تھے اور بحیثیت کھلاڑی مقابلے میں شریک ہوئے۔
ٹورنامنٹ میں ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ویتنام، فلپائن اور FALO کراچی کی ٹیموں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ مردوں اور خواتین کی مختلف کیٹیگریز میں فاتح کھلاڑیوں کو پروقار تقریب میں ٹرافیاں اور انعامات دیے گئے۔ اس موقع پر ایک منفرد "گولڈن ایگ پرائز” بھی پیش کیا گیا۔
اپنے خطاب میں کراچی میں ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہردیناتا احمد نے کہا:
"یہ ٹورنامنٹ صرف کھیل نہیں بلکہ تنوع میں آسیان کے اتحاد اور پاکستان کے ساتھ بڑھتے تعلقات کی علامت ہے۔ ہم FALO کے دوستوں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور خیر سگالی، مشترکہ تجربات اور تعاون کے ذریعے قریبی تعلقات قائم رکھنے کے عزم کو دہراتے ہیں۔”
تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا اور FALO سمیت تمام شراکت داروں کو تعریفی تختیاں پیش کی گئیں۔ آسیان فرینڈشپ باؤلنگ ٹورنامنٹ 2025 نے ایک بار پھر پاکستان اور آسیان کے پائیدار تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے خطے میں اتحاد اور تعاون کے جذبے کو مزید مضبوط کر دیا۔

