


کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے 14 رکنی وفد نے دانش امان کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایڈمن سی ای او ظفر ملک، ڈاکٹر سعید اسماعیل، معیز شاہ اور عبد الرحمن بھی شریک تھے۔
نئے گیس کنکشنز آر ایل این جی نرخ پر دینے کی تجویز، صارفین کو 4 گنا زیادہ قیمت ادا کرنا ہوگی
ملاقات میں کراچی میں فلاحی منصوبوں، سماجی خدمات اور پولیس کے ساتھ باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے کراچی پولیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں اشتراک پر آمادگی ظاہر کی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی سماجی و فلاحی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور تعاون کے تسلسل کے عزم کا اظہار کیا۔
آخر میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے وفد نے کراچی پولیس چیف کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
