یومِ آزادی اور معرکۂ حق کے جشن پر عوامی جوش و جذبہ عروج پر، نوجوانوں کا پاکستان کی ترقی کا عزم

ملک بھر میں یومِ آزادی اور معرکۂ حق کے جشن پر عوامی جوش و جذبہ اپنی انتہاؤں کو چھو رہا ہے۔ پاکستان کی ترقی و کامیابی کے لیے نوجوانوں کے عزم اور ولولے نے فضا کو حب الوطنی سے بھر دیا ہے۔ شہریوں نے عہد کیا ہے کہ قربانی، عزم اور اتحاد کے جذبے کے ساتھ پاکستان کی سربلندی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

78واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، مزارِ قائد اور مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات

یومِ آزادی کے موقع پر مختلف شہروں میں عوام نے اپنے پیغامات میں کہا کہ "ہم وہ چراغ ہیں جو اندھیروں میں روشنی لاتے ہیں، ہم وہ عزم ہیں جو طوفان میں بھی نہ ڈگمگائیں، یہ دھرتی ہماری پہچان ہے۔” انہوں نے کہا کہ اپنی صلاحیت، علم اور جذبے کو ملک کی ترقی کے لیے استعمال کریں گے، پرچم ہمارا مان ہے اور علم کو اپنی سب سے بڑی طاقت بنائیں گے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ اپنے ہنر کو منزل تک پہنچنے کا وسیلہ بنائیں گے اور پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ترقی، عزت اور کامیابی کی علامت بنائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ان نظریات کے محافظ ہیں جن کے لیے لاکھوں جانوں کی قربانی دی گئی اور ہمیں اپنی تاریخ، شہداء اور قومی نظریے پر فخر ہے۔

پاکستانی عوام نے یہ پیغام بھی دیا کہ اپنی قابلیت اور صلاحیت سے وطن کو دنیا میں منوائیں گے، علم و ہنر کو ڈھال بنا کر ترقی اور خوشحالی کی دوڑ میں سب سے آگے بڑھیں گے۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا کو گونجایا اور اس دن کو عہدِ وفا اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “یومِ آزادی اور معرکۂ حق کے جشن پر عوامی جوش و جذبہ عروج پر، نوجوانوں کا پاکستان کی ترقی کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!