78واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، مزارِ قائد اور مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات

ملک بھر میں آج 78واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور روایتی ولولے کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی اور نمازِ فجر کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، اتحاد اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔

یومِ آزادی — شاہد آفریدی، سرفراز احمد اور فخر عالم کے قوم کے نام پیغامات

کراچی میں بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان نیول اکیڈمی کے 91 کیڈٹس پر مشتمل چاق و چوبند دستے نے سیکیورٹی کے فرائض سنبھالے۔ اس دستے میں پاک بحریہ کے سیلرز، نیوی کے کیڈٹس اور چار خواتین کیڈٹس شامل تھیں، جو ملک کی بیٹیوں کے فعال کردار کی عکاس ہیں۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کموڈور تصور اقبال نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔

ادھر لاہور میں شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے مزار پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔ پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی فرائض انجام دیے اور پاکستان آرمی کے دستے کو چارج منتقل کیا۔ دونوں تقریبات کا ماحول حب الوطنی، وقار اور قومی فخر سے بھرپور رہا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “78واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، مزارِ قائد اور مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!