وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے فرائض کی انجام دہی کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ برقرار رکھا
حکام کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 جبکہ سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت کو چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں سمیت اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے بھی سیکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی۔
تعینات دستے چہلم کے موقع پر صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیکیورٹی ڈیوٹیز انجام دیں گے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے
