کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کیماڑی تھانہ سعیدآباد پولیس نے فٹبال گراؤنڈ سیکٹر 8 سعیدآباد میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 رکنی خطرناک گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق مخبر خاص کی اطلاع پر گھمن شہید چوکی انچارج عمران لودھی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ملزمان کو کھلی ہوئی موٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت تیمور حسن، عمر اویس، اسد اور حسیب کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 غیر قانونی 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزینز، چھینی گئی موٹرسائیکل (نمبر KON-4316) اور ایک موبائل فون برآمد ہوا، جن کے مقدمات پہلے ہی تھانہ سعیدآباد میں درج ہیں۔
انٹیروگیشن کے دوران ملزمان نے ضلع کیماڑی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ سعیدآباد انسپیکٹر پرویز سولنگی کی سربراہی میں گھمن شہید چوکی انچارج عمران لودھی اور ٹیم نے انجام دی۔ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔
