بھارت دوبارہ جنگ کرے تو لڑائی بھارت کے اندر ہوگی، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نئی دہلی نے دوبارہ جنگ چھیڑنے کی کوشش کی تو اس بار لڑائی بارڈر ایریاز تک محدود نہیں رہے گی بلکہ بھارت کے اندر تک پہنچے گی۔

 خواجہ آصف نے کہا کہ حالیہ جنگ میں شکست کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنے جرنیلوں سے عزت بچانے کی بھیک مانگ رہے ہیں، مودی کی تذلیل ہم اتنی نہیں کر رہے جتنی خود بھارتی پارلیمنٹ کر رہی ہے۔ ان کے بقول اس وقت بھارتی پارلیمنٹ میں مودی کے حق میں کوئی بات کرنے کو تیار نہیں۔

وزیر دفاع نے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل نے کبھی ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی نہیں دی، یہ بھارت ہے جو دہشتگردوں کے ذریعے ایٹمی ہتھیار اسمگلنگ میں ملوث رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے آرمی چیف کے بیانات خود جنگ کو ہوا دے رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان کے بازو آزمائے ہوئے ہیں، اگر بھارت نے دوبارہ مہم جوئی کی تو جنگ مخصوص علاقوں تک محدود نہیں ہوگی بلکہ پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔

58 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!