گارڈن میں غیرقانونی پانی کی لائن کی نشاندہی پر سماجی کارکن کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے گارڈن میں غیرقانونی پانی کی لائن بچھانے کی نشاندہی پر تنازع شدت اختیار کر گیا۔ برش اسٹریٹ، علی آرکیڈ گلی، صدر ٹاؤن نشتر روڈ پر 10 اگست 2025 کو پیش آنے والے واقعے میں مبینہ ملزمان نے سماجی کارکن عبدالصمد حسن صدیقی کو سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی دارالسکون آمد، اسپیشل بچوں سے ملاقات اور تحائف تقسیم

عبدالصمد حسن صدیقی کے مطابق پولیس کو اطلاع دینے پر موقع پر پہنچنے والے اہلکاروں کے سامنے بھی غیرقانونی پانی کی لائن سے منسلک عناصر نے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں۔ انہوں نے ایس ایچ او گارڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیرقانونی کام میں ملوث افراد اور دھمکیاں دینے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، جبکہ واٹر بورڈ کے اہلکاروں کے کردار کی شفاف تحقیقات بھی عمل میں لائی جائیں۔

علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال اس معاملے میں بھی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے فوری اور مؤثر ایکشن لیں گے، جیسا کہ وہ اپنے عہدہ سنبھالنے کے بعد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کر چکے ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “گارڈن میں غیرقانونی پانی کی لائن کی نشاندہی پر سماجی کارکن کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!