یومِ آزادی اور معرکہ حق باسکٹ بال فیسٹول 13 اگست کو آرام باغ میں ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فردوس اتحاد اور عثمان باسکٹ بال کلب کے زیر اہتمام، سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ضلع جنوبی فرید علی کی نگرانی میں یومِ آزادی اور معرکہ حق گرلز باسکٹ بال فیسٹول 13 اگست کو شام 5 بجے انٹرنیشنل عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ، آرام باغ میں منعقد ہوگا۔ فیسٹول میں 4 گرلز ٹیمیں حصہ لیں گی۔

کیپٹن عزیر محمود ملک شہید کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر سندھ اسپورٹس بورڈ ڈاکٹر اسد اسحاق مہمانِ خصوصی ہوں گے اور انعامات تقسیم کریں گے۔

دریں اثنا، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام عباس جمال چوہدری کی زیر نگرانی اور سیکریٹری زاہد ملک کی منظوری سے، کراچی باسکٹ بال کلب یومِ آزادی معرکہ حق 3×3 بوائیز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہا ہے۔

شرکت کی خواہش مند ٹیمیں آرگنائزنگ سیکریٹری حاجی محمد اشرف یحییٰ یا چیف آرگنائزر زین العابدین چنہ سے 15 اگست تک رابطہ کریں۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ہمیشہ کی طرح کوئی فیس نہیں ہوگی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “یومِ آزادی اور معرکہ حق باسکٹ بال فیسٹول 13 اگست کو آرام باغ میں ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!