کراچی (اسٹاف رپورٹر) — رواں مونسون سیزن کا پہلا مرحلہ توقعات کے برعکس کمزور رہا، تاہم ماہرینِ موسمیات کے مطابق سندھ بشمول کراچی میں مونسون کی طاقتور واپسی کے قوی امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔
پاکستان میں پہلی بار نوزائیدہ کا پیدائش کے لمحے ڈیجیٹل اندراج — سندھ میں CRVS منصوبے کا آغاز
رپورٹ کے مطابق، ایم جی او فیز کے بحیرۂ ہند میں داخل ہونے سے کنویکشن میں اضافہ ممکن ہے، جو 14 اور 15 اگست کے دوران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ اسی تناظر میں 17 یا 18 اگست سے سندھ میں مونسون سسٹمز کے دوبارہ فعال ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بار واپسی ایک ہی سسٹم تک محدود نہیں ہوگی، بلکہ اگست کے اختتام اور ستمبر کے آغاز میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
ماضی میں بھی کئی بار جولائی میں خشک موسم کے بعد مونسون نے زبردست کم بیک کیا ہے، جن میں 2011 اور 2021 کی مثالیں نمایاں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشوں کی درست شدت اور سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے متعلق مزید تفصیلات آئندہ اپڈیٹس میں فراہم کی جائیں گی۔
عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بار شہر میں کھل کر رحمت والی بارش ہو تاکہ مونسون سیزن کا اصل فائدہ حاصل ہو سکے۔
