کراچی (اسٹاف رپورٹر) — پاکستان کے معروف اسپورٹس فوٹوگرافر ناصر عبداللہ کشمیری، جو ان دنوں فلوریڈا (امریکہ) میں سیر و تفریح پر ہیں، 8 اگست 2025 کو گھومنے پھرنے کے دوران ایک فٹ پاتھ پر پھسلنے سے دائیں پیر میں انجری کا شکار ہو گئے۔ حادثے کے نتیجے میں ان کے گھٹنے کے مسلز اور لیگامینٹ متاثر ہوئے، جس پر انہیں فوری طور پر HCA Florida University Hospital منتقل کیا گیا۔
ناصر عبداللہ کشمیری نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرز اور اسٹاف نے جدید ترین طبی آلات کی مدد سے بہترین دیکھ بھال اور علاج فراہم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے وہ روبہ صحت ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے امریکی عوام کی صحت سے متعلق حساسیت اور مریض کو دی جانے والی اہمیت کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔