سندھ پولیس کی منشیات مافیا کے خلاف بڑی کامیابی، 80 فیصد A+ ٹارگٹ حاصل، گٹکا ماوا مافیا کے خلاف اگلی مہم کا اعلان

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں صوبے بھر میں A+ کیٹیگری کے منشیات مافیاز کے خلاف کارروائیوں اور گٹھ جوڑ کے خاتمے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

کراچی واٹر کارپوریشن میں حج قرعہ اندازی کی تقریب، 5 خوش نصیب افسران منتخب

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز کراچی، اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن، اسٹبلشمنٹ، اسپیشل برانچ، اور ایس ایس پیز نے بالمشافہ شرکت کی، جبکہ زونل و ڈویژنل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پی انویسٹی گیشن نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مئی، جون اور جولائی میں A+ کیٹیگری کے منشیات مافیاز کی فہرست ترتیب دی گئی، جن میں سے اب تک 80 فیصد ٹارگٹس حاصل کرلیے گئے ہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف پولیس اقدامات کے باعث نمایاں فرق دیکھا گیا ہے اور کئی بڑے نام گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

آئی جی سندھ نے تمام افسران کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے منشیات کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ آن لائن منشیات فروشی میں ملوث عناصر کو تکنیکی بنیادوں پر گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف مضبوط اور ٹھوس شواہد پر مبنی کیسز بنائے جائیں۔

آن لائن منشیات کی ترسیل میں ملوث کوریئر کمپنیوں اور ان کے نمائندوں کو بھی مقدمات اور تفتیش میں شامل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ اور دیگر ذرائع سے منشیات کی فروخت میں ملوث 15 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ غیرملکی نمبرز کے ذریعے منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

آئی جی سندھ نے خبردار کیا کہ منشیات مافیا کے خلاف مہم کے بعد گٹکا ماوا کی فروخت میں اضافے کا خطرہ موجود ہے، اس لیے اگلی مہم گٹکا ماوا مافیا کے خلاف شروع کی جائے گی۔ ان کے خلاف بھی صوبائی سطح پر کیٹیگریز اور فہرستیں ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ کیسز کی پیروی، عدالتوں اور پراسیکیوشن سے مسلسل رابطہ رکھا جائے تاکہ سزاؤں کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے اعتماد کو مضبوط بنائیں اور جرائم کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ منشیات کی لت میں مبتلا افراد کے علاج کے لیے کراچی میں بحالی مراکز کے قیام کی درخواست دی گئی ہے، جس پر کام جاری ہے۔

افسران نے بتایا کہ منشیات مافیاز کے روایتی اڈے تباہ کیے جا چکے ہیں اور ان مقامات پر دوبارہ سرگرمیاں شروع نہ ہوں، اس کے لیے پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ A+ مافیا کے خاتمے کے بعد B کیٹیگری کے عناصر ان کی جگہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے تدارک کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ پولیس کی منشیات مافیا کے خلاف بڑی کامیابی، 80 فیصد A+ ٹارگٹ حاصل، گٹکا ماوا مافیا کے خلاف اگلی مہم کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!