تیموریہ میں ویٹر پر تشدد: ایس ایس پی سینٹرل کا نوٹس، شفاف انکوائری کا حکم

کراچی (کرائم رپورٹر) تیموریہ کی حدود میں ویٹر پر مبینہ پولیس تشدد کی خبر پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے نجی ٹی وی کی رپورٹ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی گلبرگ ڈویژن اقبال شیخ کو واقعے کی فوری اور شفاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

جامعہ این ای ڈی میں “معرکۂ حق جشنِ آزادی” کے تحت والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد، طلبا کا جذبہ دیدنی

ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کا کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور جو بھی قصوروار پایا گیا، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے سینٹرل پولیس کی جانب سے غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور کسی بھی اہلکار کو ان کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایس ایس پی نے کہا کہ پولیس کا رویہ عوام کے ساتھ دوستانہ اور مشفقانہ ہونا چاہیے، اور ایسے واقعات جو عوام کے اعتماد کو مجروح کریں، ہرگز قابلِ قبول نہیں ہیں۔

پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور کارروائی سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “تیموریہ میں ویٹر پر تشدد: ایس ایس پی سینٹرل کا نوٹس، شفاف انکوائری کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!