لانڈھی ایکسپورٹ زون کی گارمنٹس فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی عمارت منہدم 7 افراد زخمی

کراچی کے صنعتی علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس پر کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پانچ منزلہ عمارت کا کچھ حصہ گرنے کے بعد پوری عمارت منہدم ہو گئی۔
فنانس ایکٹ میں ترمیم تاجروں کو گرفتاری سے تحفظ گوہر اعجاز کا بیان

آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فیکٹری میں آگ لگنے کے وقت خواتین سمیت ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی، تاہم ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ کچھ خواتین ملازمین نے ہنگامی اخراج یا کھمبے کے ذریعے عمارت سے باہر نکل کر جان بچائی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا ہے، اور 16 فائر ٹینڈرز اور 2 باؤزرز کی مدد سے آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت سے وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں، جبکہ عمارت کی چھت کا کچھ حصہ پہلے ہی منہدم ہو چکا ہے۔

آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس نے قریبی دو منزلہ عمارت کی بالائی منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا، جبکہ متصل عمارت کو خالی کروا لیا گیا ہے تاکہ آگ کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے چیئرمین اے ڈی خواجہ کے مطابق متاثرہ فیکٹری میں پرانے کپڑوں کی ری سائیکلنگ کا کام ہوتا تھا، اور آگ لگنے کی اطلاع صبح 10 بج کر 30 منٹ پر ملی۔ ابتدائی طور پر ای پی زیڈ اے کے فائر ٹینڈرز نے کارروائی شروع کی، مگر صورتحال کی سنگینی کے باعث دیگر فائر یونٹس کو بھی طلب کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کمشنر کراچی اور ریسکیو 1122 کے سربراہ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ جلد از جلد آگ پر قابو پا لیا جائے تاکہ پاس کی فیکٹریوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس:
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے کمشنر کراچی کو واقعے کی مکمل انکوائری کا حکم دیتے ہوئے متاثرہ فیکٹری مالکان اور مزدوروں کی مکمل معاونت کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں بڑی تعداد میں ملازمین موجود تھے، جنہیں ریسکیو اداروں نے بروقت نکال لیا۔ انہوں نے ریسکیو عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “لانڈھی ایکسپورٹ زون کی گارمنٹس فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی عمارت منہدم 7 افراد زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!