ایمیگوز ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے 23 جولائی 2025 کو الجنت کلاسک فارم ہاؤس میں نابینا افراد اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایک شاندار اوور نائٹ پکنک کا انعقاد کیا گیا، جس میں 300 سے زائد شرکاء نے شرکت
کی۔
پکنک میں شرکت کرنے والوں کی سہولت کے لیے اے سی کوچز فراہم کی گئیں، جبکہ روانگی سے قبل تمام شرکاء کو ریفریشمنٹ باکس، جوس اور منرل واٹر مہیا کیا گیا۔
رات کے کھانے میں لائیو باربی کیو، بروسٹ، ٹرکش کباب، کولڈ ڈرنکس اور آئس کریم شامل تھیں، جنہوں نے مہمانوں کے ذائقے کو دوبالا کر دیا۔
تقریب کی رونق دوبالا کرنے کے لیے معروف نابینا گلوکاروں بلال شفیق پٹیل، یشرون ہارون اور اریل ہارون نے لائیو پرفارمنس پیش کی، جس نے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ اس کے علاوہ کرکٹ، پارسل گیمز اور دیگر تفریحی سرگرمیوں نے بھی شرکاء کو مصروف رکھا۔
صبح کے وقت حلوہ پوری اور چائے سے ناشتہ کیا گیا، جس کے بعد شرکاء نے سوئمنگ پول میں تیراکی کا خوب لطف اٹھایا۔ دوپہر کے کھانے میں بریانی، زردہ، کولڈ ڈرنکس اور آئس کریم پیش کی گئیں۔
یہ دن خوشیوں، محبتوں اور مسکراہٹوں سے بھرپور رہا، اور تمام شرکاء اپنے چہروں پر خوشی لیے واپس روانہ ہوئے۔
شرکاء نے ایمیگوز ویلفیئر ٹرسٹ کی اس خصوصی کاوش کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے تفریحی مواقع فراہم کیے جائیں۔
تقریب کے اختتام پر ٹرسٹ کے صدر جناب انور مسیح نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایمیگوز ویلفیئر ٹرسٹ آئندہ بھی نابینا افراد کی خوشیوں، بہبود اور معاشرتی شمولیت کے لیے سرگرم عمل رہے گا۔
