شاہراہِ نور جہاں پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث عادی مجرم گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

کراچی — ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی PPM, PSP کی ہدایت پر تھانہ شاہراہ نور جہاں پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ایک عادی جرائم پیشہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

گلشنِ معمار پولیس کی بڑی کارروائی، 1212 کلوگرام چھالیہ اسمگل کرنے والا ملزم گرفتار

گرفتار ملزم کی شناخت رضا ولد حسن عباس کے نام سے ہوئی، جسے سروس روڈ شاندار، نزد امام کلینک، بلاک I نارتھ ناظم آباد سے حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KNV-1022 (میکر: یونیک) برآمد کر لی گئی ہے، جو کہ مقدمہ نمبر 606/2023، دفعہ 381-A، تھانہ سرسید سے چوری شدہ ہے۔

مزید یہ کہ پولیس کو ملزم کی CCTV فوٹیج بھی موصول ہوئی ہے، جس میں اسے واردات کے دوران موٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم ایک عادی چور ہے اور اس کے خلاف درج ذیل مقدمات پہلے سے موجود ہیں:

  1. FIR No. 217/2024 u/s 381-A PS North Nazimabad

  2. FIR No. 425/2024 u/s 381-A PS Azizabad

  3. FIR No. 576/2024 u/s 381-A PS Taimuria

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے ٹارگٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “شاہراہِ نور جہاں پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث عادی مجرم گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!