وفاقی دارالحکومت میں کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی اداروں کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔ اجلاس میں متعدد سرکاری اداروں کے بورڈز میں خالی آسامیوں پر نئی تقرریوں کی منظوری دی گئی۔
توشہ خانہ ٹو کیس بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی عدالت میں پیشی وکلا کی تاخیر پر عدالت برہم
اعلامیے کے مطابق عاصم عزیز صدیقی کو ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے بورڈ کا چیئرمین جبکہ عائشہ عزیز کو آزاد ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شعیب میر میمن کو پاکستان ری انشورنس کمپنی کے بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔
اجلاس میں وزارت خزانہ سمیت تمام متعلقہ وزارتوں کو تقرریوں کے عمل کا جائزہ لینے اور موجودہ بورڈ ارکان کی ریٹائرمنٹ سے قبل ہی نئے تقرری کے عمل کو مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ انتظامی خلاء سے بچا جا سکے اور اداروں میں کام کا تسلسل برقرار رہے۔
کمیٹی نے پوسٹل لائف انشورنس کے بورڈ میں تین سرکاری ارکان کی تقرری کی منظوری بھی دی، جب کہ اعلامیے کے مطابق چار آزاد ڈائریکٹرز میں سے کسی ایک کو بورڈ کا چیئرمین نامزد کیا جائے گا۔
