توشہ خانہ ٹو کیس بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی عدالت میں پیشی وکلا کی تاخیر پر عدالت برہم

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جیل میں قائم کمرہ عدالت میں کی، جہاں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے جیل کے باہر موجود بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کو بھی اندر بلا لیا۔
بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے نوجوانوں کا شاندار کارنامہ سونے چاندی اور کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے

دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی نے نیب کے گواہ پر جرح کے لیے مزید وقت کی استدعا کی، جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر عمر مجید نے سخت مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ جان بوجھ کر ٹرائل میں تاخیر کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں، اس کے باوجود گواہ پر جرح نہیں کی جا رہی۔

عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی سماعت پر دو گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا گیا تھا، وہ آج بھی موجود ہیں، لیکن ملزمان کے وکلا وقت پر عدالت نہیں آتے۔ عدالت نے وکلا کو آئندہ باقاعدگی سے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “توشہ خانہ ٹو کیس بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی عدالت میں پیشی وکلا کی تاخیر پر عدالت برہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!