بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے نوجوانوں کا شاندار کارنامہ سونے چاندی اور کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے

ملائشیا میں منعقدہ بین الاقوامی ایونٹ میں پاکستان کے نوجوانوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لیے۔ ایونٹ میں چین، جاپان، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا، ترکیہ، سری لنکا، سعودی عرب اور قطر سمیت 19 ممالک کی ٹیموں اور مبصرین نے شرکت کی۔
Wednesday, 6th August 2025

اعلامیے کے مطابق یہ مقابلے 30 جولائی سے 5 اگست تک جاری رہے، جن میں ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے طیب بخاری نے سونے کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ اسلام آباد کے عمار اسد وڑائچ نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

اسی طرح اسلام آباد کی رواح جاوید اور جھنگ سے تعلق رکھنے والی تطہیر آئمہ نقوی نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ پاکستانی ٹیم کی تربیت پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (PIEAS) کے ماہرین نے کی، جنہوں نے نوجوانوں کی استعداد کو بین الاقوامی معیار پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ کامیابی نہ صرف طلبا و طالبات کی محنت کا ثمر ہے بلکہ ملک کے لیے ایک قابل فخر لمحہ بھی ہے

66 / 100 SEO Score

One thought on “بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے نوجوانوں کا شاندار کارنامہ سونے چاندی اور کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!