یومِ استحصالِ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ “انسانوں کے جہاں میں” جاری

اسلام آباد: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے نیا نغمہ “انسانوں کے جہاں میں” جاری کیا ہے، جو کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے اور بھارتی مظالم کے خلاف ایک توانا پیغام بن کر اُبھرا ہے۔

سندھ میں نئی سیکیورٹی نمبر پلیٹس کی تنصیب کی مہلت 31 اکتوبر 2025 تک بڑھا دی گئی

یہ نغمہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی ظلم اور انسانی حقوق کی پامالی کو اجاگر کرتا ہے اور عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش ہے۔ وادیٔ کشمیر، جو کبھی جنت نظیر تھی، آج بھی کشمیری عوام کے لہو سے سرخ ہے جو اپنے حقِ خودارادیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔

نغمے میں کشمیریوں کے حوصلے، ان کی لازوال جدوجہد اور بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی کے پُرعزم جذبے کو شاعرانہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

“انسانوں کے جہاں میں” نہ صرف ایک فن پارہ ہے بلکہ ایک عہد ہے — کہ پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے ہر محاذ پر ان کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا۔

یاد رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے کشمیریوں پر مزید مظالم کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد سے پاکستان ہر سال 5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر کے طور پر مناتا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “یومِ استحصالِ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ “انسانوں کے جہاں میں” جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!