یومِ شہداء پولیس کے موقع پر اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) سندھ پولیس کی جانب سے ایک خصوصی ڈاکیومنٹری جاری کی گئی، جس میں پولیس کے عظیم شہداء کی قربانیوں کو بصری انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ ڈاکیومنٹری میں شہداء کے اہلِ خانہ کے تاثرات اور جذباتی پیغامات بھی شامل کیے گئے ہیں، جنہوں نے اپنے پیاروں کی قربانی، حب الوطنی، اور لازوال جدوجہد پر روشنی ڈالی۔
تعلیماتِ امام احمد رضا سے اصلاحِ احوال ممکن ہے خانقاہی نظام دینی تربیت کا بہترین ذریعہ ہے سیمینار یومِ رضا
ایس ایس یو کے تمام افسران و اہلکاروں نے اس موقع پر شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ قوم کے ان جانبازوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔ ڈاکیومنٹری کے ذریعے نئی نسل کو وطن پر جان نثار کرنے والے شہداء کی عظمت سے روشناس کرایا گیا۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا:
"پولیس کے شہداء قوم کا فخر ہیں، ان کے خون کا ہر قطرہ ملک میں امن و امان کے قیام کا ضامن ہے۔ شہداء کے اہلِ خانہ ہمارے دلوں میں بستے ہیں، ان کا حوصلہ پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔”
ڈاکیومنٹری کا مقصد نہ صرف شہداء کی لازوال قربانیوں کو اجاگر کرنا ہے بلکہ عوام اور خاص طور پر نوجوان نسل کو یہ پیغام دینا ہے کہ ملک کا تحفظ کرنے والے ان سپوتوں کی جدوجہد اور فداکاری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔
