یومِ شہداء پولیس ڈی آئی جی ٹریفک آفس کراچی میں شہداء کو خراجِ عقیدت قرآن خوانی و دعاؤں کا اہتمام

یومِ شہداء پولیس کے موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں واقع یادگارِ شہداء پر ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ڈی ایس پی ایڈمن اور ڈی ایس پی لیگل نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا ڈی ایس آفس کراچی کا دورہ پنشن بوجھ اور سیکیورٹی پر تشویش

تقریب کے دوران شہداء پولیس کی مغفرت کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جبکہ ان کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ مقررین نے پولیس کے ان عظیم سپوتوں کو یاد کیا جنہوں نے ملک و قوم کے امن و امان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ڈی ایس پی ایڈمن نے اس موقع پر کہا کہ:

"پولیس کے شہداء نے اپنے خون سے امن کی شمع کو روشن کیا ہے۔ ان کی لازوال قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں اور ان کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔”

تقریب میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، اور محکمہ پولیس ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

پولیس افسران کا کہنا تھا کہ یومِ شہداء نہ صرف قربانیوں کی یاد دہانی ہے بلکہ اس عزم کی تجدید کا دن بھی ہے کہ ہم ان عظیم قربانیوں کے امین بن کر امن، تحفظ اور انصاف کی راہ پر ثابت قدم رہیں گے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “یومِ شہداء پولیس ڈی آئی جی ٹریفک آفس کراچی میں شہداء کو خراجِ عقیدت قرآن خوانی و دعاؤں کا اہتمام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!