یومِ شہدا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ سیاسی بصیرت سے جیتی جائے گی طلال چوہدری

یومِ شہدا پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے اثرات نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو لپیٹ میں لے سکتے ہیں، اور اس خطرے سے نمٹنے کے لیے سیاسی عزم اور بصیرت ناگزیر ہے۔
ایرانی سفیر کا دورۂ پاکستان کو تاریخی قرار وزیرِاعظم شہباز شریف و قیادت کا تہہ دل سے شکریہ

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، اور ان صوبوں کی حکومتوں کو سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ روزانہ ہمارے 2 سے 3 سیکیورٹی اہلکار اور افسران شہید ہو رہے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ وردی صرف ایک لباس نہیں بلکہ فخر اور ذمہ داری کی علامت ہے، جو کبھی کفن میں بدل جاتی ہے۔ پولیس کے شہدا نے اپنی جوانیاں قربان کر کے ملک کو محفوظ بنایا، اور ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ محرم، 14 اگست، عید اور دیگر اہم مواقع پر پولیس اہلکار ڈیوٹی پر ہوتے ہیں، اور بازاروں، مساجد، جلوسوں سمیت مختلف مقامات پر اپنی جانیں قربان کرتے ہیں۔ ان کی قربانیاں وسائل اور سرکاری وظائف سے کہیں بڑھ کر ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی ایک بار پھر عروج پر ہے، اب تک 90 ہزار سے زائد افراد جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں، جنہوں نے پاکستان میں امن کی بحالی کے لیے قربانیاں دیں۔ پاکستان نے ہمیشہ علاقائی امن کے لیے اپنا کردار نبھایا، ایران اور افغانستان کے ساتھ تعاون بھی اسی تسلسل کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دورۂ پاکستان پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے، اور بلوچستان میں اس کا واضح اثر نظر آئے گا۔

افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اب افغانستان کو بھی اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی، ہمیں مایوس نہ کیا جائے۔

طلال چوہدری نے بتایا کہ ایف سی، رینجرز اور پولیس کے درمیان شہدا پیکیج کا فرق ختم کر دیا گیا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوششوں سے اسلام آباد پولیس کو مزید وسائل بھی فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ اس کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “یومِ شہدا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ سیاسی بصیرت سے جیتی جائے گی طلال چوہدری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!