گورنر ہاؤس میں صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ، ایم کیو ایم نے میڈیا کو بااختیار بنانے کی آئینی حمایت کا اعلان کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے اعزاز میں گورنر ہاؤس سندھ میں خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں صدر افضل بٹ کی قیادت میں ملک بھر سے سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

پاکستان نے بھارتی رافیل طیارہ گرایا؟ رائٹرز کی تہلکہ خیز رپورٹ نے بھارت کی انٹیلی جنس پر سوالات اٹھا دیے
تقریب کے میزبان گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائم خانی اور سید امین الحق نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملک میں جمہوریت، آزادی اظہار اور آئینی جدوجہد میں صحافیوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ ایم کیو ایم ایک مڈل کلاس جماعت ہے، اور صحافی برادری کی مشکلات اور ہماری جدوجہد میں گہری مماثلت پائی جاتی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوڑے کھائے، جانیں دیں اور جمہوریت کو سینچا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ صحافیوں کے بچوں کے لیے مفت آئی ٹی اور اے آئی کورسز فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی ترقی اور پاکستان کی معیشت میں اس کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم آج بھی اسی نظریے پر قائم ہے جس پر اس کی بنیاد رکھی گئی، یعنی مڈل کلاس کی سیاست اور محروم طبقات کے حقوق کی جنگ۔

امین الحق نے میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لیے ایم کیو ایم کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مخالفت کی، اور ایوان کے اندر و باہر صحافیوں کے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اشتہارات کی رقم سے صحافیوں کی تنخواہیں پہلے ادا کرنے کا قانون ایم کیو ایم کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے ایم کیو ایم کی حمایت کو "قابل فخر” قرار دیا، اور کہا کہ پیمرا ترمیمی بل کی منظوری میں امین الحق نے کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے ایم کیو ایم کی جانب سے صحافیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ارشد انصاری، کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان، اور دیگر مقررین نے ایم کیو ایم اور گورنر سندھ کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

تقریب میں ایم کیو ایم کے رہنما انیس قائمخانی، ارشد حسن، احسن غوری، شریف خان، ارشاد ظفیر سمیت قومی اسمبلی کی رکن صبحین غوری اور صوبائی اسمبلی کے رکن عامر صدیقی بھی شریک تھے۔

WhatsApp Image 2025 08 03 at 6.23.00 PM WhatsApp Image 2025 08 03 at 6.23.01 PM 1 WhatsApp Image 2025 08 03 at 6.23.01 PM 2 WhatsApp Image 2025 08 03 at 6.23.02 PM WhatsApp Image 2025 08 03 at 6.23.02 PM 1 WhatsApp Image 2025 08 03 at 6.23.02 PM 2

65 / 100 SEO Score

One thought on “گورنر ہاؤس میں صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ، ایم کیو ایم نے میڈیا کو بااختیار بنانے کی آئینی حمایت کا اعلان کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!