تھانہ صدر پولیس کی مؤثر کارروائی، "A+ کیٹیگری” کے لسٹڈ منشیات فروش سہیل عرف سلو گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تھانہ صدر پولیس نے اعلیٰ افسران کی جانب سے موصولہ منشیات فروشوں کی تازہ "A+ کیٹیگری لسٹ” میں شامل خطرناک ملزم سہیل عرف سلو ولد نواب کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے قبضے سے 1150 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

پاکستان ایران کے پرامن جوہری پروگرام کا حامی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

پولیس کے مطابق سہیل عرف سلو کا نام A کیٹیگری کی فہرست میں سیریل نمبر 5 پر موجود تھا۔ ملزم ایک عادی اور خطرناک مجرم ہے، جو اس سے قبل بھی مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ درج ذیل ہے:

  1. ایف آئی آر نمبر 149/2022 – دفعہ 6-9-B سی این ایس ایکٹ – تھانہ بریگیڈ

  2. ایف آئی آر نمبر 150/2022 – دفعہ 23(i)(A) – تھانہ بریگیڈ

  3. ایف آئی آر نمبر 151/2022 – دفعہ 23(i)(A) – تھانہ بریگیڈ

  4. ایف آئی آر نمبر 237/2022 – دفعہ 6-9-C سی این ایس ایکٹ – تھانہ SIU

صدر پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تازہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 237/2025، دفعہ 9(i)3-C، سی این ایس ایکٹ 2024 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ اس سے منشیات کے نیٹ ورک کے متعلق اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “تھانہ صدر پولیس کی مؤثر کارروائی، "A+ کیٹیگری” کے لسٹڈ منشیات فروش سہیل عرف سلو گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!