ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی گینگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، کروڑوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کراچی زون نے حوالہ ہنڈی کے منظم نیٹ ورک کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کورنگی سے دو اہم ملزمان محمد جنید اور وسیم کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کارپوریٹ کرائم سرکل نے خفیہ اطلاع پر انجام دی۔

آفاق احمد نے اجرک کی جگہ قومی پرچم والی نمبر پلیٹ لگادی، یکم اگست سے “قومی پرچم پلیٹ مہم” کا آغاز

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کورنگی انڈسٹریل ایریا سے حوالہ ہنڈی کی رقوم وصول کر رہے تھے اور موٹر سائیکل کے ذریعے رقم کی ترسیل کیا کرتے تھے۔
گرفتاری کے وقت ملزمان کے قبضے سے 8 لاکھ روپے نقد برآمد کیے گئے۔

ملزمان کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے سعیمہ لگژری ہومز پر ایک اور چھاپہ مارا جہاں سے بھاری مقدار میں پاکستانی و غیر ملکی کرنسی، لیجرز، اور دیگر شواہد قبضے میں لیے گئے۔

برآمد شدہ کرنسی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • پاکستانی روپے: 99 لاکھ

  • برطانوی پاؤنڈ: 13,500

  • امریکی ڈالر: 6,300

  • سعودی ریال: 14,500

  • یو اے ای درہم: 10,900

  • یورو: 1,150

  • تھائی بھات: 8,000

  • ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس: 23 لاکھ روپے مالیت

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں اور جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی گینگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، کروڑوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!