آفاق احمد نے اجرک کی جگہ قومی پرچم والی نمبر پلیٹ لگادی، یکم اگست سے "قومی پرچم پلیٹ مہم” کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے گاڑی پر اجرک کی پٹی والی نمبر پلیٹ ہٹا کر اس کی جگہ قومی پرچم والا اسٹیکر چسپاں کر دیا۔ یہ اقدام ان کی جانب سے یکم اگست سے شروع کی گئی "قومی پرچم پلیٹ” مہم کا حصہ ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

کراچی میں 16 اگست تک غیر معمولی بارش کا کوئی امکان نہیں، صرف بوندا باندی کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ آفاق احمد خود گاڑی کی نمبر پلیٹ سے اجرک کے ڈیزائن کو ڈھانپتے ہوئے قومی پرچم والا اسٹیکر لگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آفاق احمد نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ شہریوں کو یہ آزادی ہونی چاہیے کہ وہ گاڑی یا موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ میں قومی شناخت کا اظہار کیسے کریں — چاہے وہ اجرک ہو یا قومی پرچم۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت گاڑی یا موٹر سائیکل کی خریداری کے وقت نمبر پلیٹ کی لائف ٹائم فیس وصول کر چکی ہوتی ہے، اس کے بعد شہریوں سے نئی پلیٹ کے لیے دوبارہ فیس لینا غیر منصفانہ ہے۔

آفاق احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ "پاکستان کا پرچم ہماری اصل پہچان ہے، اسے اجاگر کرنا ہر شہری کا حق ہے۔"

66 / 100 SEO Score

One thought on “آفاق احمد نے اجرک کی جگہ قومی پرچم والی نمبر پلیٹ لگادی، یکم اگست سے "قومی پرچم پلیٹ مہم” کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!