کراچی ایئرپورٹ: اے ایس ایف کی کامیاب کارروائی، بینجو میں چھپائی گئی 490 گرام افیون برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (ASF) نے یکم اگست 2025 کو کراچی ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دوحہ جانے والے مسافر سے 490 گرام افیون برآمد کر لی۔

رحیم یار خان: شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 2 زخمی

تفصیلات کے مطابق دوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر کے سامان میں موجود بینجو (آلہ موسیقی) کو ASF اسٹاف نے مشکوک قرار دیا۔ دستی تلاشی کے دوران بینجو میں مہارت سے چھپائی گئی افیون برآمد ہوئی، جو انتہائی چالاکی سے پیک کی گئی تھی۔

اے ایس ایف کے تربیت یافتہ عملے نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا، جس پر سیکیورٹی اہلکاروں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ منشیات فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp Image 2025 08 01 at 9.36.40 PM WhatsApp Image 2025 08 01 at 9.36.40 PM 2

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!