آئی ایس پی آر سمر انٹرنز کا ایس ایس جی ٹریننگ اسکول اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ، جذبہ و حوصلہ کو سراہا

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام سمر انٹرنشپ میں شریک طلبہ و طالبات نے ایس ایس جی ٹریننگ اسکول چیراٹ اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (HIT) کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہیں پاک فوج کے کمانڈوز کی تربیت، جنگی مہارتوں اور دفاعی صلاحیتوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی۔

رحیم یار خان: شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 2 زخمی

طلبہ نے ایس ایس جی کمانڈوز کی سخت جان تربیت، بلند حوصلے اور جذبہ شہادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بہادری اور نظم دنیا بھر میں نایاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی کی مشکل ترین تربیت ہی انہیں دنیا کے بہترین کمانڈوز میں شامل کرتی ہے۔

طلبہ کے فلک شگاف "من جانبازم” کے نعروں سے چیراٹ کی فضاء گونج اٹھی، جس سے حب الوطنی کا بھرپور اظہار ہوا۔

بعد ازاں طلبہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا، جہاں انہیں جدید جنگی ہتھیاروں، دفاعی ٹیکنالوجی، اور ٹینکوں کی تیاری کے مراحل سے روشناس کروایا گیا۔ طلبہ نے اسے نہایت یادگار اور معلوماتی تجربہ قرار دیا۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی اعلیٰ جنگی تیاری، قومی دفاع کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت سے یہ پیغام ملتا ہے کہ افواج پاکستان ہر لمحہ قوم کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “آئی ایس پی آر سمر انٹرنز کا ایس ایس جی ٹریننگ اسکول اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ، جذبہ و حوصلہ کو سراہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!