رحیم یار خان: شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 2 زخمی

رحیم یار خان (کرائم ڈیسک) رحیم یار خان میں شیخانی پولیس چوکی پر اندھڑ گینگ اور بکھرانی گینگ کے ڈاکوؤں نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے جدید اسلحہ استعمال کیا جن میں راکٹ لانچر اور ہینڈ گرنیڈ شامل تھے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں ’’معرکۂ حق‘‘ جشنِ آزادی تقریب، عوام کے لیے دعوتِ عام، بھارت کو سخت پیغام

واقعے کے وقت چوکی پر 7 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے۔ شہید اہلکاروں کی شناخت عرفان، سلیم، خلیل، غضنفر، نخیل کے ناموں سے ہوئی ہے، جن میں سے تین کا تعلق بہاولنگر اور دو کا تعلق رحیم یار خان سے بتایا گیا ہے۔

شہید اہلکاروں کی لاشیں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردانہ کارروائی کرنے والے عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

67 / 100 SEO Score

2 thoughts on “رحیم یار خان: شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 2 زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!