کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کیماڑی کے تھانہ ڈاکس پولیس نے انٹیلیجنس اطلاع پر شاکر پلیہ، پرانا بنگالی پاڑہ، مچھر کالونی میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کی قیادت ایس ایچ او تھانہ ڈاکس انسپکٹر نندلال نے اسٹاف کے ہمراہ کی، جبکہ آپریشن ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔
Moonis Alvi ki chhutti | Kya Karachi walon ko bijli ka asli relief milne wala hai | Who Next ?
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ظفر ولد اقبال اور مفصل عرف بھشنہ ولد محمد سلطان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ گرفتاری کے وقت ان کے قبضے سے 46 گرام وزنی آئس برآمد کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ظفر ولد اقبال نیو نارکوٹکس لسٹ میں شامل مطلوب منشیات فروش ہے اور اس کا نام سیریل نمبر 45 پر موجود ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانے میں پہلے سے بھی انٹیلیجنس رپورٹ (IR) موصول ہو چکی تھی، جبکہ ان کے کریمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی نے کارروائی کرنے والی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
