ایس ایس پی ملیر کی زیر صدارت اہم اجلاس، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز اور یومِ آزادی کے فول پروف سیکیورٹی پلان پر غور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آفس ملیر میں ایس ایس پی ملیر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جرائم کی روک تھام، منشیات فروشی، گٹکا و ماوا مافیا، اسٹریٹ کرائم، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری، غیر ملکی ماہرین کی سیکیورٹی اور یومِ شہداء پولیس و یومِ آزادی کے حوالے سے سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

سعید غنی کا اعلان: اس سال جشنِ آزادی “معرکۂ حق” کے طور پر منائیں گے، بھارت کو شکست پاکستان کی فتح ہے

اجلاس میں ایس پی ملیر، تمام ایس ڈی پی اوز اور تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایس ایس پی ملیر نے تمام افسران کو سخت ہدایات جاری کیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں، گٹکا ماوا مافیا اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر قانونی کارروائیاں کی جائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف فہرستوں کی روشنی میں ٹارگٹڈ آپریشنز کیے جائیں اور جلد از جلد ان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

ایس ایس پی ملیر نے مزید کہا کہ اسنیپ چیکنگ، کومبنگ سرچ آپریشنز اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیاں مستقل بنیادوں پر مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں۔

اجلاس کے دوران انہوں نے ضلع میں تعینات چائنیز ماہرین کی رہائش گاہوں اور کام کی جگہوں پر سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے اور فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ متعلقہ ایس ایچ اوز کو سائٹس کے باقاعدہ معائنہ اور ہر وقت الرٹ رہنے کے احکامات دیے گئے۔

ایس ایس پی ملیر نے واضح کیا کہ 4 اگست یومِ شہداء پولیس اور 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے لیے پیشگی تیاری اور مربوط حکمت عملی ضروری ہے تاکہ یہ ایونٹس پُرامن اور خوش اسلوبی سے مکمل کیے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو جرائم کے مکمل خاتمے، امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت فعال، متحرک اور مستعد کردار ادا کرنا ہوگا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایس ایس پی ملیر کی زیر صدارت اہم اجلاس، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز اور یومِ آزادی کے فول پروف سیکیورٹی پلان پر غور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!